• news

سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کیلئے ایک لارجر سمیت 5 بنچ تشکیل

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں پیر 20 سے 24 فروری 2017ء تک کے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے ایک لارجر سمیت 5 بنچ تشکیل دیدئیے گئے ہیں جو اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جن اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، ان میں الیکشن میٹرز، ایف نائین پارک میں غیر قانونی گرڈ سٹیشن سوموٹو کیس، کرپشن سوموٹو کیس شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن