• news

گوجرانوالہ: معذور شخص اور اسکے ساتھی کی سیشن کورٹ احاطے میں داخلے کی کوشش تلاشی پر پستول اور چاقو برآمد، دونوں ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پولیس نے سیشن کورٹ کے گیٹ پر خودکو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنیوالے اور معذور شخص کے قبضہ سے پستول، دو میگزین، دس گولیاں اور چاقو برآمد کرلیا۔ سیشن کورٹس کے گیٹ پر پو لیس نے معذور شخص اور اس کے ساتھی کو چیکنگ کیلئے روکا تو ناصر نامی شخص نے اپنا تعارف حساس ادارے کا ملازم کروایا سکیورٹی پر مامور ملازمین نے انکی تلاشی لی تو معذورشخص نعیم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوگیا جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر تھانہ سول لائن پولیس کو آگاہ کردیا تاہم موقع پر پہنچنے والے سول لائن نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔ دوسری جانب پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن