فیصل آباد، جڑانوالہ، ستراہ، پنڈی بھٹیاں : اوباشوں کی 3 خواتین، 11 سالہ بچے اور نوجوان سے زیادتی
فیصل آباد ، جڑانوالہ، ستراہ، پنڈی بھٹیاں (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 3 خواتین، 11 سالہ بچے اور نوجوان محنت کش کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ملت ٹاؤن میں عذرا بی بی کو گھر آئے مہمانوں نعیم وغیرہ تین افراد نے نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کر کے ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ حاجی آباد کی آمنہ بی بی کو ملزم صدیق نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔علاوہ ازیں ستراہ کے علاقہ کوٹلی مٹواں کے اشفاق کے 11 سالہ بیٹے جواد کو ملزم مہران نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔جڑانوالہ کے نواحی گائوں میں روبینہ کو 626؍ گ ب کے ملزم میاں خان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں پنڈی بھٹیاں کے نواحی گائوں فتیکی میں زمیندار عرفان بھٹی کے ڈیرے پر کام کرنیوالے محنت کش غلام عباس کو اوباش ظہیر اور معظم نے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزموں نے نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور سر مونڈھ دیا۔