• news

تمام کشمیری پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں: فاروق حیدر خان

سماہنی (صباح نیوز) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاکہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت میاں محمد نوازشریف کے باوقار نمائندوں کی حکومت ہے۔ موجودہ بجٹ پیپلز پارٹی کا بنایا ہوا ہے۔ اگلا بجٹ ہم بنائیں گے جس میں آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کے میگا پراجیکٹس رکھیں گے۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے نہ صرف اس حلقہ بلکہ پورے آزادکشمیرمیں استحصالی نظام قائم کرکے لوگوں کو احساس محرومی میں مبتلا رکھا۔ میں خود ترقیاتی عمل کی مانیٹرنگ کروں گا اور زمین پر پیسے لگے لوگوں کو نظر آئیں گے۔ محکمہ صحت میں980 نئی آسامیاں تخلیق کی ہیں۔ آزادکشمیرکے تمام ضلعی ہسپتالوں میں مفت ہیلتھ سروسز فراہم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کاازلی دشمن ہے۔ اگر بھارتی افواج نے سیز فائرلائن کراس کرنے کی کوشش کی تو یہ جنگ مقبوضہ کشمیرکے علاقوں میں بھی لڑی جائے گی اور مقبوضہ کشمیر کوبھارت کے چنگل سے آزاد کروائیں گے۔ کشمیری افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ اور حکومت پاکستان کو یقین دلایا کہ 40 لاکھ کشمیری پاک فوج کی پشت پرکھڑے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن