• news

اچھے سیاستدانوں کو ملا کر تیسری قوت کے طور پر کام کرنے کی کوشش ہے: مشرف

سکھر (نیٹ نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے لعل شہباز قلندر پر خودکش حملے کی مذمت کرتا ہوں، جلد مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نے ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا درگاہوں پر حملہ کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا پاکستان سے باہر دبئی میں بیٹھنے میں سکون نہیں کوشش ہے اچھے سیاستدانوں کو ساتھ ملا کر تیسری قوت کے طور پر کام کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن