اسلام آباد میں موجود 30 دینی مدارس کی خفیہ نگرانی جاری
اسلام آباد(سجاد ترین/خبر نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت میں موجود 30دینی مدارس کی خفیہ نگرانی کی جارہی ہے۔ ان مدارس میں 605 سے زائد طالب علم زیرتعلیم ہیں ان مدارس میں آنے جانے والے افراد بارے معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں موجود 30دینی مدارس جن میں مدرسہ حقانیہ فیصل ایونیو ایف ایٹ، مدرسہ سیدنا ابوذر غفاری جی ایٹ ٹو، مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن ٹی اینڈ ٹی کالونی جی ایٹ فور، مدرسہ عبداللہ بن عمر جی نائن مرکز، مدرسہ ریاض العلوم الاسلامیہ جی نائن ون، مدرسہ عمر انوار القرآن ایف ٹین، مدرسہ دارالہدیٰ علی مارکیٹ ایف الیون ون، مدرسہ جامعہ مدینہ تحفظ القرآن جی ٹین فور، مدرسہ زیدین ثابت گلی نمبر14 ایف ٹین ٹو، مدرسہ نورالقرآن اسٹریٹ 64 جی الیون ٹو، مدرسہ تحفظ المغیرہ بن شبعہ اسٹریٹ نمبر 3 جی ٹین تھری، مدرسہ دارالعلوم کبریا حاجی کیمپ، مدرسہ جوریہ القرآن ترنول، مدرسہ داراسلام اصحاب رسول ترنول، مدرسہ اشاعت الاسلام ترنول، مدرسہ علی المرتضیٰ جنگی سیداں موٹروے بس سٹاپ، مدرسہ الفرقان داخلی سرائے خربوزہ، مدرسہ حفضہ لہتراڑ روڈ داخلی چراہ، مدرسہ جامعہ اختریہ پلاٹ46 اسکیم 4 کری روڈ، مدرسہ عباسیہ فریدیہ انوار القرآن شہزاد ٹاو¿ن، مدرسہ سید حجرہ شہزادہ ٹاو¿ن، مدرسہ سیدہ ماریہ قطبیہ للبنات شہزاد ٹاو¿ن، مدرسہ عربیہ تہمیم الفرقان فراش ٹاو¿ن فیز ون، مدرسہ سیدہ صفیہ علی پور نیو آبادی، مدرسہ صدیق انوار العلوم اسٹریٹ 8نزد شالیمار پولیس اسٹیشن ایف ٹین ٹو، مدرسہ جامعہ خدیجة الکبریٰ گرلز بارہ کہو، مدرسہ امہ صلعم (برانچ مدرسہ حفضہ) سملی ڈیم روڈ بارہ کہو، مدرسہ فاطمتہ الزہرہ للبنات بارہ کہو، مدرسہ دارالعلوم عربیہ اسلامیہ پشاور روڈ ترنول، مدرسہ ثمیر للبنات جی سیون تھری اسلام آباد شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع فراہم کی گئی تھی کہ وفاقی دارالحکومت میں قبائلی علاقوں کے بچوں کے بھیس میں افغان خودکش بمبار اسلام آباد میں داخل ہوسکتے ہیں۔