• news

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کل ہوگی، نیب، ایف بی آر کے چیئرمین پیش ہونگے

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کل بروز منگل ہوگی۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمی کا پانچ رکنی لارجر بینچ چار روز کے وقفہ کے بعد کیس کی سماعت کا آغاز کرے گا، عدالتی حکم پر چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری اور چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن