• news

رانا تنویر کی مصری ہم منصب سے دبئی میں ملاقات، دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور مصر نے دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر اور مصر کے وفاقی وزیر برائے فوجی پیداوار سیدالایثار نے دبئی میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہ رانا تنویر ایک عالمی دفاعی نمائش میں شرکت کیلئے ان دنوں دبئی میں ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن