پاکستان کے عوام اپنے ملک کی غلط پالیسیوںکاشکار ہوئے سابق افغان صدر کرزئی کی ہرزہ سرائی
کابل (آئی این پی) پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشرقی ننگر ہاراور کنڑمیں گولہ باری قابل مذمت ہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں ہمارے بھائی اپنے ملک کی طرف سے اپنائی جانے والی نامناسب پالیسیوں کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ننگر ہار اور کنٹر میں گولہ باری کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے۔