• news

ساہیوال: ڈرائیور کی حاضر دماغی کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

ساہیوال(نامہ نگار)کراچی سے پشاور جانے والی خبیرمیل ایکسپریس ساہیوال ریلوے اسیٹشن پر خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی ،ڈرائیور نے ریلوے کا کانٹا غلط بنے دیکھ کر ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روک لیا۔ ٹرین ایک گھنٹہ تک رُکی رہی۔ ریلوے حکام نے انکوئری کا حکم دیدیا۔ ون اپ خبیرمیل کیلئے ریلوے کانٹا مین لائن پر بنانے کی بجائے غلط بنا دیا گیا اور ٹرین کو لاہور کیلئے روانہ کر دیا گیا جب ٹرین تھانہ ریلوے کے نزدیک پہنچی تو ڈرائیور نے دیکھا کہ کانٹا غلط بنا دیا گیا ہے ،مین لائن کی بجائے گاڑی سائٹ پر چلی جائیگی یا گاڑی پٹری سے اُتر جائیگی۔ ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر گاڑی کو کانٹا پر جانے سے پہلے روک کر حادثہ سے بچا لیا۔ ایک اطلاع کے مطابق کانٹا کے اندر پتھر پھنسا ہوا تھا، بعدازاں کانٹا کو درست کرکے گاڑی کو روانہ کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن