امریکی محکمہ خزانہ نے برطانوی شہری کے نام میں ”اسلام“ آنے پر خیراتی رقم منجمد کردی
بریڈ فورڈ (اے پی پی) برطانوی شہری مامون الاسلام کو چیرٹی کیلئے امریکہ سے ملنے والی رقم نام میں ’اسلام‘ کی وجہ سے امریکی محکمہ خزانہ نے منجمد کردی۔ برطانوی مسلم شہری مامون الاسلام برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں خیراتی ادارے کیلئے کام کرتے ہیں اور اسی سلسلے میں امریکہ سے ان کے پاس 400 پاو¿نڈ کی رقم جمع کرائی گئی۔ برطانوی شہری مامون الاسلام کا کہنا تھا کہ میں اس واقعہ کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، یہ امتیازی سلوک اور بلیک میلنگ ہے جب کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ چیریٹی کیلئے کام کرچکا ہوں لیکن آج تک ایسا نہیں ہوا۔