نوجوان چچا کے ہاتھوں، زمیندار، مستری فائرنگ سے، بچوں کی لڑائی میں محلہ دار قتل
لاہور+ فیروز والا + کاہنہ + نارنگ منڈی (نامہ نگاران) ہڈیارہ کے علاقے میں چچا نے ٹےوب وےل سے موےشےوں کو پانی پلانے پر 19 سالہ بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گےا۔ ہڈیارہ کے گاو¿ں نروار کے رہائشی مختارکے 19سالہ بےٹے وقاص نے مویشیوں کو اپنے چچا مقصود کے ٹیوب ویل سے پانی پلا دیا۔ جب اس بات کا پتہ مقصود کو چلا تو اس نے وقاص سے جھگڑا کےا کہ اس کے ٹےوب وےل سے موےشےوں کو پانی کےوں پلاےا ہے جس کے بعد مقصود نے مشتعل ہو کر اپنے بھتےجے وقاص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دےا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گےا ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کراکر ملزم مقصود کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتےش شروع کر دی ہے۔ کالاخطائی روڈ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زمیندار سلامت کو ہلاک جبکہ راہگیر زخمی ہو گیا۔ مقتول کے ورثا کاواقعہ پر شدید احتجاج، نعرہ بازی کی۔ ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا پولیس کی یقین دہانی پر ٹریفک بحال کر دی۔ نارنگ پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دی۔ مناواں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 60سالہ مستری سیدتحسین کوقتل کردیااورفرار ہوگئے ہےں۔شبہ ہے کہ اسے ڈکےتی مزاحمت پر قتل کےا گےا ہے۔ فیروزپارک میں معمولی جھگڑے پر ذوالفقار نے چھری کے وار کرکے اپنے محلہ دار شاہدکو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔