قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی بند نہ ہوئی تو خاموش نہیں رہیں گے: شوکت بسرا
لاہور (خبر نگار) پی پی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے طلال چودھری کے بلاول بھٹو کے خلاف ہرزہ سرائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی قیادت سیاسی لوٹے اور موقع پرست شخص کو لگام دے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کے خلاف بیان بازی بند نہ ہوئی تو خاموش نہیں رہیں گے۔ بلاول صرف پی پی کے سربراہ نہیں شہیدوں کی میراث کے نگہبان ہیں۔ بلاول عظیم ماں اور بہادر باپ کے بیٹے اور جیالوں کے قائد ہیں۔ جن کی قیادت پاناما لیکس سے داغدار ہو ان کی جانب سے بلاول پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے برابر ہے۔