حکومت سانحہ سیہون شریف کے ذمہ داروں کوکیفرکردار تک پہنچائے: فضل الرحمن
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا درگاہ سیہون شریف کے سجادہ نشین سے ٹیلی فون پررابطہ، اس موقع پر سانحہ سیہون شریف پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ پر ہم میں دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے مولانا نے کہاکہ اس سانحہ کے خلاف جمعیت علماءاسلام بھی آواز اٹھا رہی مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ میں خود بھی جلد تعزیت کے لیئے درگاہ پر حاضری دوں گا۔ جے یو آئی کے وفد کی درگاہ سہیون شریف میں حاضری اس موقع پر سجادہ نشین سے سانحہ سیہون شریف پر تعزیت کی اور شہداءکے لیئے مغفرت اور زخمیوں کے لیئے جلد صحت یابی کی دعا کی انہوں نے وفد کے آمد کو خوش آئند قرار دیا وفد میںمولا سائیں عبد القیوم ہالیجوی، مولانا محمد امجد خان ،مولانا راشد محمو سومرو، قاری محمد عثمان ،مولانا عبد اللہ جرار،مولانا عبد اللہ سومرانی،سید حماد اللہ شاہ اور دیگر شریک تھے اس موقع پرجے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کا یہ وفد جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کے حکم پر یہاں حاضر ہوا ہے مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر گذشتہ جمعہ کو سانحہ سہیون شریف سمیت دیگر دہشتگردی کے واقعات پر جے یو آئی نے ملک گیر یوم احتجاج اور یوم مذمت منایا اور پورے ملک کی مساجد میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں انہوں نے کہاکہ ہمیشہ جمعیت نے ملک بدامنی کے خلاف آواز اٹھائی اور ہم اس آواز کو ایوان بالا اور پارلیمنٹ میں بھی اٹھائیں گے انہوں نے کہا جمعیت یہ سمجھتی اس وقت اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور ہم یہ چاہیں بین المسالک اور بین المذاہب کے درمیان اتحاد ہونا چاہیے دہشتگردوں کا مقابلہ باہر اتحاد واتفاق سے ہی کیا جاسکتا ہے اس اتحاد کے لیئے جے یو آئی کا کردار ماضی کی طرح آئندہ بھی آپ کو نظر آئے گا جے یو آئی سانحہ درگاہ سہیون شریف پر حملے کو پاکستان اور ملت پاکستان پر حملہ تصور کرتی ہے ہمارا مطالبہ ہو گا ان واقعات میں ملوث افراد کو حکو مت جلد کیفر کردار تک پہنچائے مولانا راشد خالد محمود سومرو نے کہاکہ جمعیت علماءاسلام کسی بھی مقام پر ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے اب ہماری خانقاہوں اور مساجد اور مدارس کو چنا ہے اور ملک میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کی لہر بلند ہورہی لیکن آج ہم یہ پیغام دینے کے لیئے یہاں پرآئے ہیں جے یو آئی ملک میں دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے اور اس کے خلاف عملی اقدامات کرتی رہی اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔