• news

سمندری: محرر اور کانسٹیبل کو باندھ کر تھانہ سٹی کی حوالات سے 5 خطرناک ملزم فرار

سمندری (نامہ نگار) قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 6چھ خطرناک ملزمان محرر اور کانسٹیبل کو باندھ کر تھانہ سٹی کی حوالات سے فرار ہو گئے۔ ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ندیم ،قاسم ، غفور، نصیر، منیر اور احمد علی تھانہ سٹی کی حوالات میں بند تھے جو گزشتہ رات حوالات کی دیوارکو نقب لگا کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن