• news

سی پیک کی سکیورٹی کیلئے انتظامات انتہائی مؤثر ہیں: پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کو وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے حکام نے خصوصی سکیورٹی فورسز کی تشکیل اور اس کی تعیناتی سمیت دوسرے امور پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو سی پیک کے لئے سپیشل سکیورٹی ڈویژن کی ساخت اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ گوادر پورٹ کی سکیورٹی کے لئے قائم کی گئی میری ٹائم سکیورٹی کو اس کے بارے میں بھی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی کو بتایا گیا کہ سی پیک منصوبے کے بھرپور تحفظ کے لئے جو سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں وہ انتہائی موثر ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے حکام سے سی پیک منصوبے کی سکیورٹی کے بارے میں سوالات بھی پوچھے۔ کمیٹی کو بتایا گیاکہ سی پیک منصوبے پر کام کرنے والوں کے تحفظ کے لئے پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستے بھی تعینات کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن