• news

بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کیلئے 26رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فیڈریشن بیس بال نے 13 ویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2017ء کے لیے پاکستان کی 26 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جبکہ ویسٹ ایشیا بیس بال ٹورنامنٹ 25 فروری سے یکم مارچ تک پاکستان سپور ٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں محمد عثمان، عمیر عماد بھٹی، سمیر زاور، سید امین آفریدی، ارشد خان، فضل الرحمان، محمد وسیم، ذاکر آفریدی، طاہر محمود، محمد زوہیب، ارسلان جمشید شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن