.وزیراعظم نے فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے قومی کمیٹی قائم کردی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم نوازشریف نے فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے قومی کمیٹی قائم کردی ،عرفان صدیقی کی سربراہی میں 12رکنی کمیٹی ایک ماہ میں سفارشات پیش کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے قومی کمیٹی قائم کردی ۔ عامر حسین فنکاروں کی فلاح وبہبود کی قومی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے ۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی، اداکارہ زیبامحمدعلی، سہیل احمد، جمال شاہ، سید نور، اعجاز احمد گل شامل ہیں جبکہ لیلیٰ زبیری، ماسٹر پرویز حیدر اور رئیس خان بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ کمیٹی فنکاروں کو درپیش معاملات کے بارے میں رپورٹ مرتب کرے گی ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوگا ۔ اپنی زندگی فن کی نظر کرنے والے حکومت کی سرپرستی کا حق رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ سے کئی افراد عام لوگوں سے بھی تجاویز طلب کی جائیں گی۔