• news

شوہر سے علیحدگی کے بعد مشکل وقت گزرا انجلینا جولی انٹرویو میں آبدیدہ ہو گئیں

سان فرانسسکو (کلچرل ڈیسک) شوہر سے علیحدگی کے بعد "انجلینا جولی" اپنے پہلے انٹرویو میں آبدیدہ ہو گئیں، برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے آبدیدہ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ بچوں پر ہے۔ جولی نے کہا کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد مشکل وقت گزرا۔ آنسوؤں کو روکتے ہوئے جولی نے کہا کہ وہ شوہر سے علیحدگی کے مسئلے پر زیادہ بات نہیں کریں گی، بچوں پر تمام تر توجہ مرکوز ہے۔ انجلینا جولی نے کمبوڈیا کی تاریخ پر مبنی نئی فلم "فرسٹ دے کِلڈ مائی فادر" کا پریمیئر کمبوڈیا میں کیا۔ جولی نے کہا کہ کمبوڈیا نے انہیں بیدار کیا اس لیے انہیں کمبوڈیا کے لوگوں سے محبت ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن