سب کا ہے پاکستان!
مکرمی تسلیم! 1971ء میں بھارت کی عیارانہ‘ منافقانہ‘ لومڑی پالیسی ہمارا جگر کا ٹکڑا ہم سے علیحدہ ہوکر مشرق پاکستان سے بنگلہ دیش بن گیا۔ میں 1971ء کی جنگ کا چشم دید گواہ ہوں جس طرح بھارت نے بنگالیوں کو بغاوت پر اکسا کر مکتی باہنی گوریلا ٹریننگ دے کر خود چھاتہ بردار فوج اتار کر گوریلا جنگ لڑ کر ہماری بہادر فوج کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ اب پاکستان 1971ء سے زیادہ ترقی یافتہ اپنے مسائل اور وسائل سے لڑتا اور استعمال کرتا ہوا دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست بن گیا ہے۔ بھارت اپنی عیارانہ چالوں سے بلوچستان میں نہ صرف پھر سے مداخلت کرر ہا ہے بلکہ انہیں گاہے بگاہے بغاوت پر بھی اکساتا ہے۔ بلوچی‘ پٹھان‘ مہاجروں‘ سندھیوں اور پنجابیوں سمیت ہم سب بھائی ہیں اور ہم سب ایک جسم کے حصہ ہیں۔ کر دیجئے۔ ہم تمام سندھیوں‘ بلوچیوں‘ مہاجر‘ پٹھان بھائیوں کو اپنے جسم کا حصہ سمجھتے ہیں۔ اس لئے جسم کے حصے میں تکلیف ہو تو پورے جسم میں تکلیف ہوتی ہے۔ ہم سب ایک ہیں۔ (طاہر شاہ ۔(دھرپورہ لاہور)