• news

میانوالی سرگودھا ریل کار کی بحالی

مکرمی! جاری اطلاع کے مطابق تقریباً 4سال سے بند میانوالی سرگودھا ریل کار15اپریل سے لاگو ہونے والے ٹائم ٹیبل میں بحال ہو جائے گی بتایا گیا ہے یہ ریل کار کندیاں اور سرگودھا کے درمیان چلا کرے گی۔ اگر یہ بات درست ہے تو پھر میانوالی شہر کے عوام کو اس کی بحالی سے کوئی فائدہ نہ ہو گا ضلعی صدر مقام کے مسافر حسب سابق پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے رحم و کرم پر ہوں گے۔ میانوالی اور کندیاں کے درمیان تقریباً14کلو میٹر کا فاصلہ ہے جو صرف 15منٹ میں طے ہو جاتا ہے اگر میانوالی شہر کو نظر انداز کر دیا جائے تو یہ بہت بڑی زیادتی ہو گی۔ اس سے قبل جب ماڑی انڈس اور ملتان کے درمیان تھل ایکسپریس چلا کرتی تھی تو یہ گاڑی کندیاں اسٹیشن پر ریل کار سے کنکشن کر لیتی تھی اور میانوالی کے مسافر اس کے ذریعے کندیاں پہنچ کر ریل کار کو پکڑ سکتے تھے ، اب جبکہ یہ گاڑی میسر نہیں ہے تو میانوالی کے مسافر کی طرح سے ریل کار کو نہیں پکڑ سکتے۔ اسلئے گزارش ہے کہ اس ریل کار کو کندیاں کی بجائے میانوالی سرگودھا کے درمیان چلایا جائے تا کہ میانوالی کے مسافر بھی مستفید ہو سکیں۔ (شیر محمد مکان نمبر53Nپنوں خیل سٹریٹ میانوالی)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن