• news

موصل آپریشن : ترک طیاروں کی بمباری داعش کے 93 دہشت گردوں سمیت 127 ہلاک

غداد (آئی این پی+ رائٹرز) عراقی شہر موصل کے مغربی علاقوں میں فوجی کارروائی کے دوران داعش کے 93 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے 22 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی وزارت دفاع کی جانب سے موصل میں داعش کے جنگجوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ زمینی کارروائی میں امریکی فورسز بھی حصہ لے رہی ہیں۔ عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران لاکھوں شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فضائی کارروائی جاری رہے گی۔ ادھر رمادی کے باہر غیر لڑاکا مشن میں امریکی فوجی مارا گیا۔ 500 فوجی تعینات ہیں۔ ادھر ترک طیاروں کی زاپ کے علاقے میں بمباری سے کردستان ورکرز پارٹی کے 34 جنگجو مارے گئے۔ عراقی فورسز نے مزید 6 دیہات کا قبضہ کر لیا۔امریکی وزیر دفاع عراق کے پہلے غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچ گئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس پیر کو عراق کے غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج عراق کے "تیل پر قبضہ" کرنے کے لیے یہاں نہیں آئی۔ان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب عراق فورسز نے گزشتہ ماہ موصل کے مشرقی حصے کو داعش سے واگزار کروانے کے بعد اب مغربی حصے کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔گزشتہ ماہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد امریکی حمایت یافتہ عراقی فورسز کی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جاری کوششوں کو جائزہ لینا اور اس بارے میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر امریکہ کے سفر کی پابندی کے حکم نامے اور عراق کے تیل پر قبضہ کرنے سے متعلق ان کے بیانات کے تناظر میں جم میٹس کو سخت سوالات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
عراق

ای پیپر-دی نیشن