• news

جوڈیشل کمشن کا آج اجلاس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کا جائزہ لیا جائےگا

اسلام آباد(صباح نیوز)اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمشن کا اجلاس آج (منگل کو ) سپریم کورٹ میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ، جسٹس سید سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے اور سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس احمد علی شیخ کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سندھ بنانے کے معاملے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین ججز اٹارنی جنرل وزیر قانون اور ممبر پاکستان بار کونسل شریک ہوں گے ۔
جوڈیشل کمشن

ای پیپر-دی نیشن