سیہون دھماکہ، مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، شہدا کی تعداد 90 ہوگئی، جے آئی ٹی تشکیل
یدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) سیہون شریف دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ جے آئی ٹی ایس ایس پی جام شورو تنویرعالم اوڈھو کی سربرہی میں کام کریگی۔ ڈی آئی جی حیدر آباد خادم حسین کے مطابق جے آئی ٹی تحقیقات میں سی ٹی ڈی کی مدد کریگی۔ جے آئی ٹی میں اے ایس پی ٹھٹھہ فاروق امجد، انسپکٹر عبدالرحیم، سب انسپکٹر نیک محمد کھوسو، ایس ایس پی داﺅد شبیر احمد، اے ایس پی جام شورو سمیع شامل ہیں۔ علاوہ ازیں حساس اداروں نے خیرپور میں چھاپہ مار کر مزید 5 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ تین گرفتار سہولتیں کار شکار پور کے رہائشی ہیں۔ سیہون دھماے میں گرفتار سہولت کاروں کی تعداد10 ہوگئی۔
جے آئی ٹی تشکیل