• news

سی پیک کی وجہ سے فاٹا کی سٹرٹیجک اہمیت بڑھ گئی: پرویز خٹک

شاور (بیورورپورٹ ) وزیراعلی خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے فاٹا کی سٹرٹیجک اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اور یہ صوبہ سرمایہ کاری کیلئے زیادہ فیزبیل بن چکا ہے ۔سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل فاٹا کا خیبرپی کے میں انضمام یقینی بنایا جائے۔ صوبائی حکومت نے صوبے میں امن کے قیام اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔اصلاحات کے ذریعے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے پولیس کو ایک آزاد، بااختیار اور فعال ادارہ بنا دیا ہے۔ صوبے بھر میں 17صنعتی بستیوں پر کام جاری ہے۔ موٹر وے پر 4ہزار کنال اراضی پر مشتمل صنعتی زون کی ترقی کے لئے چینی سرکاری کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔ چینی سرمایہ کار کمپنیوں نے رشکئی صنعتی بستی اور چین سے صنعتوں کی ری لو کیشن کے لئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اب صوبے میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
پرویز خٹک

ای پیپر-دی نیشن