• news

امیتابھ بچن گجرات کے ”گدھوں“ کو بچانے کے لئے مہم نہ چلائیں، وزیراعلیٰ یو پی نے نریندر مودی کو نئی تشبیہہ دے ڈالی


لکھنو (نیوز ڈیسک) بھارت کی سب سے اہم اور بلحاظ آبادی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے ریاستی انتخابات بی جے پی، حکمران سماجوادی پارٹی اور اسکی اتحادی کانگریس کے لئے زندگی یا موت کا معاملہ بن گئے۔ بوکھلاہٹ میں وزیراعظم نریندر مودی جنہوں نے گزشتہ روز اترپردیش میں جلسے کے دوران مسلمانوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کئے جانے پر وزیراعلیٰ اکھلیش یادیو کو امتیازی پالیسی ختم کر کے ہندوﺅں کو دیوالی اور ہولی پر بجلی دینے کیلئے کہا۔ پیر کے روز مودی نے معروف دلت سیاستدان بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایا وتی کو بھی نشانہ بنایا اور انکی جماعت کو بہن جی کی ذاتی ملکیتی پارٹی قرار دیا جس پر مایا وتی نے بھی دیر نہ لگائی اور بھارتی وزیراعظم کو نریندر دامودر مودی کی جگہ مسٹر نیگٹو دلت مین کا خطاب دے ڈالا ادھر وزیراعلیٰ اکھلیش یادیو بھی پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے اشارتاً نریندر مودی کو گدھے سے تشبیہہ دے ڈالی۔ انہوں نے رائے بریلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اداکار امیتابھ بچن پر زور دیا کہ وہ گجرات کے گدھوں کو بچانے کیلئے مہم نہ چلائیں۔
تشبیہہ

ای پیپر-دی نیشن