• news

7 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی، عرفان الٰہی سیکرٹری ایوی ایشن تعینات

سلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے گرےڈ 21 سے 22 مےں بطور سےکرٹری ترقی پانے والے 7 افسران کی ترقےوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دئےے ہےں جس مےں تےن افسران کا تعلق پاکستان اےڈمنسٹرےٹو سروس گروپ(پاس)سے جبکہ چار کا تعلق سےکرٹرےٹ گروپ سے ہے۔ ان مےں(پاس) کے تےن افسران مےںاےڈےشنل سےکرٹری پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ ےوسف نسےم کھوکھر کو گرےڈ 22 مےں ترقی دیکر انہیں وہےں پر سےکرٹری لگا دےا گےاہے، دوسری افسر اےڈےشنل سےکرٹری انسانی حقوق رابعہ عدےلہ آغا کو بھی ترقی دےکر وہےں پر سےکرٹری لگادےا گےاہے جبکہ تےسرے افسر اےڈےشنل سےکرٹری اےوی اےشن ڈوےژن سکوارڈن لےڈر(ر) محمد عرفان الٰہی کو بھی گرےڈ 21 سے 22 مےں ترقی دےکر وہےں پر سےکرٹری لگا دےا گےا ہے ۔اسی طرح سے سےکرٹرےٹ گروپ گرےڈ 21 کے جن چار افسران کو گرےڈ 22 مےں بطور سےکرٹری ترقی دی گئی ہے ان مےں اےڈےشنل سےکرٹری قانون و انصاف نائلہ قرےشی کو گرےڈ 22 مےں ترقی دےکر پاکستان پرنٹنگ کارپورےشن کا اےم ڈی لگا دےا ہے، اےگزےکٹو ڈائرےکٹر نےشنل انسٹیٹےوٹ آف پاپولےشن سٹڈی (نپس)ڈاکٹر مختار کو اگرچہ گرےڈ 22 مےں ترقی دیدی گئی ہے تاہم وہ بدستور وہےں پر بطور اےگزےکٹو ڈائرےکٹر فرائض انجام دےں گے۔،سےنئر جوائنٹ سےکرٹری وزارت خزانہ ارشد احمد کو ترقی دےکر اختر حمےد خان (اےن سی آر ڈی)کا ڈائرےکٹر جنرل لگا دےا گےا ہے اور امور اقتصادی ڈوےژن کے اےڈےشنل سےکرٹری طارق محمود پاشا کو بھی گرےڈ 22 مےں ترقی دےنے کے بعد وہےں سےکرٹری لگا دےا ہے ۔ اس سلسلے مےں نوٹےفکےشن جاری کردئےے گئے ہےں ۔
ترقی

ای پیپر-دی نیشن