سینٹ کمیٹی خزانہ کا اجلاس‘ پاکستان میں ضم ریاستوں کے والیوں کو سالانہ 1500 روپے ملنے کا انکشاف‘ 1972ءسے وظیفہ میں اضافہ نہیں ہوا
سلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں ضم ہونیوالی ریاستوں کے والیوں کو سالانہ 1500 روپے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ والیان کیلئے 1972ءمیں وظیفہ مقرر ہوا پھر اضافہ نہیں کیا گیا۔ انکشاف سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ترمیمی بل کے تحت سالانہ وظیفہ 25 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نواب خاندانوں کیلئے اتنا کم وظیفہ شرمناک ہے۔ حکام نے بتایا کہ نواب آف جونا گڑھ کی بیوہ کو سالانہ 50 ہزار روپے ملتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے کم ازکم سالانہ وظیفہ 5 لاکھ روپے کرنے کی سفارش کردی ہے۔
انکشاف