• news

روس بھارت کو 200 لڑاکا ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا

اسکو (نیٹ نیوز) روس کے ہیلی کاپٹر تیار کرنے والے سرکاری ادارے کے چیف ایگزیکٹو آندرے بوگنسکی نے 2018 تک بھارت کو فوجی ہیلی کاپٹرز کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان کردیا، جن کی اسمبلنگ اور تیاری بھارت میں ہی کی جائے گی۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور روس کے درمیان گذشتہ سال اکتوبر میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ہندوستان میں بھارتی فوج کے لئے 200 کے اے-226 ٹی ہیلی کاپٹرز تیار کیے جائیں گے۔ دونوں ممالک توانائی اور دفاع کے میدان میں باہمی تعاون کے لیے رضامند ہو چکے ہیں، روسی کمپنی کے سی ای او اینڈرے بوگنسکی کے مطابق 'یہ مشترکہ منصوبہ اس وقت تکمیل کے مراحل میں ہے اور ترسیل کا باقاعدہ آغاز 2018 سے شروع ہوگا، جبکہ ہیلی کاپٹرز کو فروخت کے بعد درکار سروس بھی بھارت ہی میں فراہم کی جائے گی'۔ ابوظہبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ '200 میں سے 60 ہیلی کاپٹرز بھارت پہنچائے جائیں گے جبکہ بقیہ 140 کو بھارت میں ہی تیار یا یکجا کیا جائے گا'۔ انہوں نے بتایا کمپنی جدید میڈیم ملٹی رول ایم آئی 171A2 ہیلی کاپٹرز کی پیداوار شروع کرچکی ہے جس کی 4 اقساط رواں سال روس پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے بتایا چین نے بھی ایم آئی 171A2 ہیلی کاپٹرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جبکہ 2017 کے دوران ہیلی کاپٹرز کی کل فروخت 15 فیصد بڑھ سکتی ہے جس کی وجہ سول ہیلی کاپٹرز کی مانگ میں ہونے والا اضافہ ہے۔ سی ای او کے مطابق 'وہ رواں سال 220 ہیلی کاپٹرز کی فروخت کی امید رکھتے ہیں'، 2016 میں فروخت ہونے والے ہیلی کاپٹرز کی تعداد 190 تھی جن میں دو تہائی فوجی ہیلی کاپٹرز شامل تھے۔
روس بھارت ہیلی کاپٹر

ای پیپر-دی نیشن