شیخوپورہ: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زخمی مزید 5 مزدور جاں بحق
یروز والا (نامہ نگار) فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زخمی مزید پانچ مزدور ہسپتال میں دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15ہو گئی، جن میں شہزاد راجہ، یاسر علی، عارف، صابر، اشرف، عدنان، سلیمان، احسان، بلال احمد، ارشد علی، عثمان علی اور ذیشان احمد شامل ہیں، ہسپتال میں زیر علاج چار مزدوروں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے، فیکٹری ایریا میں پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا، ضلعی انتظامیہ نے فیکٹری سیل کر دی ہے، صوبائی سطح پر قائم تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری شروع کر رکھی ہے۔
مزید 5 مزدور جاں بحق