اسلام آباد ہائیکورٹ نے چودھری مونس الٰہی سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ خارج کرنیکا حکم دیدیا
اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے دوران چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوھدری مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیا ہے ۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست کی سماعت کی۔
تو درخواست گزار کی جانب سے سرادر عبدالرازق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ تھانہ آئی نائن پولیس نے پر امن سیاسی کارکنان کو جھنڈے اسلام آباد لانے پر گرفتار کیا تھا۔جس پر عدالت نے پولیس ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیا۔
مقدمہ خارج