ایبٹ آباد: ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 2 سالہ بچے کے پتے کی کامیاب سرجری
ایبٹ آباد (اے پی پی)ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی انتظامیہ نے دو سالہ بچہ کے پتہ کی کامیاب سرجری کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان شفیق الرحمٰن کے مطابق قبل ازیں ہسپتال میں 3سالہ بچے کے پتے کی کامیاب سرجری کی گئی ۔
جس کا ذکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آیا ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں2سال 2ماہ کے احمد ولد نویدکے پتے کی کامیاب سرجری کی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ دنیا کا کم عمر بچہ ہے جس میں اس بیماری کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بچہ اس ہسپتال کے سرجیکل یونٹ میں زیر علاج ہے اس کے والدین ڈاکٹروں کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ سرجری کی۔ والد کے مطابق بچے کی تاریخ پیدائش28دسمبر2014ءہے۔
سرجری