دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فوجی عدالتوں کو مزید وقت دینا ہوگا: شاہ محمود قریشی
راچی /تھرپارکر(این این آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے تھرپارکر کے علاقے ڈاھلی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے لوگوں نے بھوک و پیاس سے مرنے کا ٹھیکہ نہیں اٹھایا اب لوگوں میں شعور آرہا ہے اور میں تھر کے اندر تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں تھر کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے یک مشت ہوکر ان قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے فتح حق سچ کی ہوگی میں یہاں پر آپ لوگوں کے لیے آیا ہوں آپ کو حق کے لیے لڑنا ہوگا کھڑا ہونا پڑے گا میں یہاں تبدیلی کا پودہ لگانے آیا ہوں جس کی آبیاری آپ نے کرنی ہے اور اس کا پھل آنے والی نسلیں کھائیں گی اگر پوری قوم جاگ گئی اور آپ اس ظلم کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوگئے تو تمہیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی اور تم لوگ اپنی منزل پاﺅ گئے اور میں تمہاری اس جستجو میں کندھے سے کندھا ملاکر چلوں گا مل کر ایک نئی منزل کا آغاز کرنا ہیں خوف کی زنجیریں توڑنے آیا ہوں ، جب عوام فیصلہ کرلیتی ہے تو کوئی طاقت سامنے نہیں رہتی ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اگر نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل کرتی تو آ ج میرے اس ملک میں بیگناہ لوگوں کا خون نہیں بہتا حکومت کو اب حقیقت پسند پالیسی اپنانا ہوگی سندھ کے لوگ متبادل قیادت کے طور پر تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مزارات سمیت دیگر ایسے مقامات پر سکیورٹی یقینی بنائے مزارات کو بند کرنے سے مسائل کا حل نہیں نکل سکتا ملک میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر پیدا ہوچکی ہے جس سے نمٹنے کے لیے لازم ہے کہ فوجی عدالتوں کو مزید وقت دینا ہوگا۔پنجاب میں اگر ضرورت پڑتی ہے تو رینجرزکا آپریشن کیا جائے ، پانامہ کیس انقریب اپنی اختتام کی جانب پہنچ چکا ہے عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اچھا فیصلہ آئے گا ساری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح ایک حاکم وقت نے ملک کا پیسہ چوری کیا اور باہر کے ملکوں میں اپنی جائیدادیں بنائی اب ان کی پکڑ شروع ہوچکی ہے عدالت میں یہ لوگ کچھ بھی ثابت نہیں کرسکے ہیں تحریک انصاف بھرپور انداز میں عوام کے کیس ہر فورم پر لڑ رہی ہے اس موقع پر ایم این اے لعل مالھی ، ایم این اے کاظم علی شاہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
شاہ محمود