فوجی مشقیں شروع: ایران کے جدید ترین سمارٹ گائیڈڈ میزائل کے تجربات
ہران (صباح نیوز+ اے ایف پی) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ترقی یافتہ سمارٹ، گائیڈڈ میزائل کے مختلف ماڈلوں کے کامیاب تجربات کیے ہیں۔یہ تجربات، پیر کے روز مرکزی ایران کے صحرائی علاقے میں جاری سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیامبر اعظم گیارہ فوجی مشقوں کے دوران کیے گئے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری یونٹ کے کمانڈر بریگیڈیئیر جنرل محمد پاکپور نے جدید ترین اسمارٹ گائیڈڈ میزائلوں کے تجربات کو ایران کی طاقت اور اقتدار کی علامت قرار دیا ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیامبر اعظم گیارہ نامی فوجی مشقیں پیر سے مرکزی ایران کے وسیع علاقے میں شروع ہوگئی ہیں۔فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں، فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو مرصاد نامی جدید ترین اسمارٹ اور گائیڈڈ میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔پیامبر اعظم گیارہ فوجی مشقیں مرکزی ایران کے صحرائی علاقے میں بدھ تک جاری رہیں گی، جن کے دوران سپاہ کی بری فوج کے مختلف یونٹ فرضی کے دشمن خلاف انٹیلی جینس کارروائیاں بھی انجام دیں گے۔ اس دوران بیرونی دشمن کے ہرطرح کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کی غرض سے بری یونٹ کی توانائیوں کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ادھر تہران کی فضا میں ڈرون میں اڑانے پر پابندی لگا دی گئی۔