راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کی اطلاع‘ سکیورٹی ہائی الر ٹ
اولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کی اطلاع پر سکیورٹی ہائی الر ٹ کر دی گئی ہنگامی طور پرریلوے سٹیشن کے پارکنگ ایریا کو خالی کروا کر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق ریلوے سٹیشن راولپنڈی پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ٹکرانے کی خفیہ اطلاعات دی گئی ۔
پر ریلوے پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے راولپنڈی کے ریلوے سٹیشن پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی، ریلوے سٹیشن میں گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند کردیا گیا ہے جبکہ مسافروں اور سامان کی تلاشی کے لیے سکینرز نصب کردیئے گئے ہیں، ایس پی ریلوے پولیس شیخ شاہد کے مطابق ریلوے سٹیشن پر بارود سے بھری گاڑی سے دھماکے کی اطلاعات ہیں، جس وجہ سے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، ریلوے سٹیشن کے داخلی و خارجی راستوں پر ایلیٹ کمانڈوز تعینات کر دیئے گئے ہیں اور راولپنڈی پلیٹ فارم کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی ریلوے سٹیشن میں گاڑیوں موٹر سائیکلوں کا داخلہ مکمل بند کردیا گیا ہے، ایس پی ریلوے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مسافر ریلوے پولیس سے تعاون کریں۔
راولپنڈی ریلوے سٹیشن