”اماں“ کے انتخابی وعدے پر عملدرآمد تامل ناڈو کے وزیراعلی نے 500 شراب خانے بند کرنے کا حکم دے دیا
نائی (نیوز ڈیسک) تامل ناڈو کے نئے وزیراعلی پلنی سوامی نے اپنی ”اماں“ آنجہانی وزیراعلی جے للیتا کے انتخابی وعدے پر عمل کرتے ہوئے عہدہ سنبھالتے ہی ریاست بھر میں 500 شراب خانے بند کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ شراب خانے ریاستی شراب ساز کمپنی کی ملکیت ہیں۔ جن کے خلاف سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
دوسری طرف وزیراعلی پلنی سوامی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے خلاف اے آئی ڈی ایم کے کی حریف جماعت ڈی ایم کے نے مدراس ہائیکورٹ میں اسے چیلنج کر دیا۔
شراب خانے