عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر کوئی کمپرومائز نہیں کر سکتے: گلزار احمد گجر
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتے ،مریضوں کو مفت معیاری ادویات کیساتھ علاج و معالجہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،گائنی اور ایمرجنسی وارڈ میں مزید سٹاف بھرتی کریں گے ۔ڈاکٹرز رات کے وقت اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ،ان خیالات کا اظہار وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اچانک دورہ پر ڈاکٹروں اور عملہ سے کررہے تھے ،اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ علی شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے ،ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر نے ہسپتال کے نئے بلاک کی تعمیر کے کام کا جائزہ بھی لیا اور اس کو فی الفور مکمل کرنے کی ہدایت کی۔