• news

قرآن کریم سے بڑی اور اچھی کوئی کتاب نہیں، اس کی رہنمائی سے دنیا میں راج کر سکتے ہیں: رضا علی گیلانی

لاہور( سٹاف رپورٹر) وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور پروچانسلر پنجاب یونیورسٹی سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے قرآن کریم سے بڑی اور اچھی کتاب کوئی نہیںہم اس سے راہنمائی لے کر ہی پوری دنیا میں راج کر سکتے ہیںوہ پنجاب یونیورسٹی فیصل آڈیٹوریم نیو کیمپس میں منعقدہ 125ویں جلسہ عطائے اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔ اتقریب میں پنجاب یونیورسٹی سے تاریخ کے مضمون میں کوریا کی طالبہ پارک کیو سون اور ایران سے آئی طالبہ غزالہ غریب نے بائیولوجیکل سائنسز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ پنجاب یونیورسٹی ایم اے پاکستان سٹڈیز میں نابینا طالبعلم محمد احمد نے گولڈ میڈل حاصل کر کے شرکاءسے خوب داد وصول کی انہوں نے کہاکہ ملک کی کم از کم پانچ یونیورسٹیوں کو کیو ایس رینکنگ میں لانے کے لئے اقدامات کئے جار ہے ہیںاور انہیں یقین ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر اپنی مثبت پالیسیوں کی بدولت پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں لے آئیں گے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو دنیا بھر کی پانچ سو بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں لانا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ تقریب میں پی ایچ ڈی کے 126 ،انڈرگرایجوئیٹس178، ماسٹرز238اور ایم فل /ایم ایس738(کل1280)امیدواران کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ میڈلز حاصل کرنے والوں میں انڈر گرایجوئیٹس80اور ایم اے /ایم ایس سی94(کل174)امیدواران شامل ہیں 

ای پیپر-دی نیشن