• news

شادی شدہ جوڑے کا ٹیسٹ ٹیوب بے بی جائز ہے: وفاقی شرعی عدالت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی شرعی عدالت نے شادی شدہ جوڑے کا ٹیسٹ ٹیوب بے بی جائز قرار دیدیا۔ 22 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس ریاض احمد خان نے جاری کیا۔ عدالت نے شادی شدہ جوڑے کے سوا ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے دیگر طریقے غیرشرعی قرار دیدیئے۔ فیصلے میں غیر شرعی طریقہ اختیار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔میاں بیوی کے سوا کسی اور کا تولیدی مواد بنک رکھنے میں ملوث ڈاکٹر، میاں بیوی کو قابل سزا قرار دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن