سکولز ہاکی چیمپئن شپ کے ٹرائلز کا شیڈول جاری
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سکول بوائز ہاکی چیمپئن شپ کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈیویلپمنٹ نوید عالم نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ ویژن 2020ء کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک ہاکی پر کام کیا جا رہا ہے۔ 23 سے 28 فروری تک ملک بھر میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، سکول بوائز ہاکی چیمپئن شپ میں 13،13 کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہونگے اور یہ ایونٹ ملک بھر میں کھیلا جائیگا جس کے بعد پاکستان کی انڈر16 ہاکی ٹیم بھی بنائی جائیگی۔