افغانستان میں موجود جرائم پیشہ مافیا پاکستان کو بلیک میل نہیں کر سکتا: انیس الرحمان بٹ
لاہور(خصوصی رپورٹر) سماجی تنظیم اینٹی کرپشن واینٹی نارکوٹکس کے چیئرمین انیس الرحمان بٹ نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد مختار ملک اور اقوام متحدہ کا ایک فعال اور ذمہ دار رکن ہے۔ افغانستان میں بیٹھے ہوئے جرائم پیشہ مافیا پاکستان کو بلیک میل نہیں کر سکتے۔ افغانستان کی سر زمین پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلیئے استعمال ہو رہی ہے ، اس حوالے سے حکومت پاکستان افغانستان حکومت سے دو ٹوک بات کرے، افغانستان کا منشیات فروش مافیا پاکستان کی نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے۔ یہ دہشتگردی جیسا ہی خطرناک اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو آہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائے۔