• news

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ سبزہ زارکے زیر اہتمام آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس مولانا محب النبی کی صدارت میں منعقد ہوئی ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔کانفرنس میں مولانا عبدالرو¿ف فاروقی، قاری جمیل الرحمن اختر، پیرمیاںمحمد رضوان نفیس،مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیممولانا عبدالجبارسلفی، حافظ برہان الدین اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن