• news

گوجرانوالہ: موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار 2 کمسن بچے عدالت میں پیش

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار دو کمسن بچوں کو عدالت میں پیش کر دیا۔ فاضل جج نے ایک بچے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دوسرے کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ تکاثر احسان کی عدالت میں تھانہ ماڈل ٹان پولیس نے دو کمسن بچوں گیارہ سالہ علی حسن اور پندرہ سالہ عبدالرحمن کو میرج ہال کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں پر معزز جج نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے علی حسن کی ضمانت منظور کرنے کے ساتھ عبدالرحمن کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ضمانت پر رہا ہونے والے علی حسن کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری سکول میں چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے، اس نے چوری نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن