چین پاکستان کو جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ فراہم کریگا
اسلام آباد (آئی این پی) چینی اکیڈمی آف سپیس ٹیکنالوجی دوطرفہ تبادلوں کے معاہدے کے تحت پاکستان کو بہت جلد کمیونیکیشن سیٹلائٹ فراہم کرے گی، یہ سیٹلائٹ پاکستان کے ٹیلی کام نیٹ ورک کی استعداد کو بہتر اور وسیع کرنے میں مدددے گی۔ اکیڈ یمی کے ذرائع کے مطابق اس نے پاکستان سمیت غیر ممالک میں استعمال کیلئے سات کمیونیکیشن سیٹلائٹس تیار کی ہیں جبکہ دس مزید سیٹلائٹس کی برآمد کیلئے رابطے کئے جارہے ہیں ۔یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے سربراہ زائو زی چینگ نے بتائی۔