کراچی: سات سالہ بچی کی نعش 20گھنٹے بعد نالے سے نکال لی گئی
کراچی (آن لائن) کراچی میں نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والی بچی کی نعش 20گھنٹے بعد نکال لی گئی تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں گزشتہ روز ڈوبنے والی سات سالہ بچی کی نعش کو امدادی ٹیموں نے 20گھنٹے کی کوششوں کے بعد نکال لیا ہے۔بچی گذشتہ روز شام چار بچے کے قریب گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی کہ نالے میں گرگئی امدادی ٹیموں نے منگل کی دوپہر بچی کی نعش کو نکال لیا۔ بچی کی نعش گھر پہنچنے پرگھر میں کہرام مچ گیا اور اہل محلہ کی بڑی تعداد اس کے گھر پہنچ گئی۔ اس موقع پر اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ نالہ کھلا ہونے کے باعث ایسے کئی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن انتظامیہ نے اس کی روک تھام کے لیے ابھی تک کوئی اقدام نہیںکئے۔