طیاروں کی چیکنگ، پی آئی اے کا آپریشن متاثر، ملکی و غیر ملکی 21 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں
کراچی (این این آئی) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پی آئی اے اے ٹی آر کا چیک شروع کرنے پر آپریشن متاثرہوگیا، گزشتہ روز 21 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس ضمن میں پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ سانحہ حویلیاں کے بعد سے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کا چیک جاری ہے۔ دس میں سے چھ طیاروں کا شیک ڈاون مکمل کرلیا گیا تھا جبکہ چار ابھی بھی آپریشن سے باہر ہیں۔ اے ٹی آر طیاروں کو اچانک چیک پر بھیجنے سے پی آئی اے کا ملکی و غیر ملکی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ منگل کو بھی ملکی و غیر ملکی 21پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔