• news

بجٹ خسارہ 40 فیصد تک رکھنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں منگل کو اسلام آباد میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو مختلف معاشی اشاریوں کی صورتحال پر بریفنگ دی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت جی ڈی پی اور سرمایہ کاری اور جی ڈی پی اور ٹیکس کے تناسب سمیت اہم معاشی اشاریوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ہم پائیدار ٹھوس اور بلند معاشی ترقی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ خسارے کو اگلے مالی سال میں چار فیصد تک محدود رکھنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور اسکے بعد بجٹ خسارے کو 3.5فیصد پر لایا جائے گا ۔وزیر خزانہ نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کو جاری رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن