عوام کو سستا انصاف دلانے میں عدلیہ کا کردار اہم ہے: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ
خاران (اے پی پی)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نور محمد مسکانزئی نے کہا ہے کہ عوام کو دہلیز پر سستا اور بروقت انصاف دلانے کے لیے عدلیہ کا اہم کردار ہوتا ہے اور لوگوں کو عدلیہ سے کافی توقعات ہےں جنہیں عملی طور پر بروقت سستا انصاف مہیا ہوسک۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بارکے وکلاءکی ملاقات اور جوڈیشل کمپلیکس زیر تعمیر منصوبے کے معائنہ کے دوران کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں کا عدلیہ اور وکلاءسے چولی دامن کا ساتھ ہے، وکلاءاپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر لوگوں کے ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کریں۔