• news

پاکستان اور چین دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرینگے: رضا ربانی

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور چین پارلیمانی تعلقات کے فروغ اور خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لیے مل کر کام کریںگے۔ اس بات کا اعادہ چین کے پاکستان میں سفیر کی چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی سے ہونیوالی ملاقات میں کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ایشیا کو خطے کی ترقی اور تنازعات کے حل کے لیے علاقائی حل تلاش کرنا ہوگا کیوںکہ ان مسائل کے لیے مغربی دنیا کی جانب دیکھنا بے سود ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مغربی دنیا اور انسانی حقوق سے متعلق تنظیموں کی خاموشی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری ترقیاتی عمل کے ذریعے امن کے قیام میں انتہائی موثر کردار ادا کرسکتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن