لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں بچوں سمیت 87 افریقی تارکین ڈوب گئے
طرابلس (اے ایف پی) لیبیا کے نواحی ساحل سے بحیرہ روم سے بچو ں سمیت87 افریقی تارکین کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، یہ افراد یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ترجمان ریڈ کراس کے مطابق ہارچا گاﺅں کے رہائشیوں نے ایمرجنسی سروسز کو مطلع کیا۔ ایک تباہ کشتی سے یہ نعشیں ملی ہیں، خدشہ ہے مزید افراد خونیں لہروں کی نذر ہوگئے ہیں۔